13 فروری 2015 - 17:48
عراق کو ایرانی گیس کی درآمد میں سرمایہ کاری کے لئے 14 قومی مالی کمپنیوں کی خواہش

اسلامی جمہوریہ ایران کے گیس کی عراق کو درآمد میں سرمایہ کاری کے لئے 14 مختلف قومی مالی کمپنیوں نے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايراني وارت پيٹروليم كے ذرائع ابلاغ عامہ كے مطابق؛ يہ بات نائب ايراني وزير پيٹروليم 'حميد رضا عراقي' نے ايران اور عراق كے درميان گيس كے شعبے ميں تعاون كے حوالے سے بات كرت ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ مئي 2015 تك ايران سے عراق كو گيس كي درآمد كے عملي اقدامات كا آغاز كرديا جائے اور اس حوالے سے پائپ لائن بيچھانے ميں 14 ايراني مالي كمپنيوں نے اپني سرمايہ كاري كے لئےاپني آمادگي كا اظہار كيا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت قومي گيس كمپني كي جانب سے سرمايہ كاري كي صلاحيت ركھنے والي كمپنيوں كے بارے ميں تحقيق جاري ہے اور جس كمپني كے پاس 1.5 ارب ڈالر بجٹ ہوں تو وہ اپنا كام شروع كردے گي.
نائب ايراني وزير پيٹروليم نے كہا كہ عراق كو گيس كي درآمد كي عمل كو شروع كرنے كے لئے پہلے مرحلے ميں 500 ميلين ڈالر كي ضرورت ہے اور منتخب كمپني اس مرحلے ميں 500 ميلين بجٹ كے ذريعے منصوبہ كا آغاز كرے گي اور دو سال تك اس پروجيكٹ كو ختم كرنا ہوگا.
دنيا كي 8 فيصد اور ايران كي 50 فيصد گيس ايراني علاقہ جنوبي پارس فيلڈ سے دريافت كي جاتي ہے.
اس سے پہلے ايران كے جنوبي پارس گيس كمپليكس كے منيجنگ ڈائريكٹر نے كہا ہے كہ ايران جنوبي پارس گيس فيلڈ سے روزانہ 155 ملين ڈالر اور سالانہ 56 ارب ڈالر آمدن حاصل كرتا ہے.
'مسعود حسني' نے مزيد كہا كہ ايراني سال 1404 شمسي تك جنوبي پارس گيس فيلڈ جنوب مغرب ايشيا ميں گيس پروسيسنگ كا سب سے بڑا پلانٹ بن جائے گا.
حسني نے مزيد كہا كہ 2023 تك جنوبي پارس پلانٹ سے كمپريسر كے بغير كنووں سے گيس دريافت كي جاسكے گي.
'جنوبي پارس' ايك خصوصي اقتصادي علاقہ ہے جو ايران كے جنوب مشرقي صوبے 'بوشہر' اور خليج فارس كے قريب واقع ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲